راولپنڈی، سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں،15ملزم گرفتار
اسلحہ،منشیات،پتنگیں اور دیگر سامان برآمد ،اشتہاری بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات، پتنگیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ پیرودہائی پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2پتنگ سپلائر کو گرفتار کر لیا، 5ہزار پتنگیں، 5سو ڈوریں برآمد ہوئیں۔ تھانہ نصیرآباد نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، چکلالہ پولیس نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ دوسرے شہری کو زخمی کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی کو گرفتار کر لیا، نصیرآباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 420گرام چرس برآمد کی۔ ٹیکسلا پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 11لٹر شراب برآمد کی۔ روات پولیس نے ایک افراد کو حراست میں لے کر 1بوتل شراب برآمدکر لی۔ راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6افراد کو حراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔