تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے کلاس فور ملازمین کا احتجاج

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف  ریلوے کلاس فور ملازمین کا احتجاج

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے کلاس فور ملازمین کی تنخواہیں 8دن گزرنے کے باوجود نہ مل سکی، مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا گیا ہے۔

 ریلوے وزیر کے دعوے جھوٹے ہیں، اگر ملازمین کو تنخواہ بروقت ادائیگی نہیں کر سکتے تو ریلوے انتظامیہ سمیت وفاقی وزیر ریلوے کو استعفی دے دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکر یونین کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں