نمل میں نیکسس 25کا انعقاد 73قومی و ملٹی نیشنل تنظیموں کی شرکت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے پلیسمنٹ سینٹر نے دو روزہ فلیگ شپ کیریئر اور انوویشن ایونٹ NEXUS 25 کا انعقاد کیا۔
تقریب کا مقصد صنعت، تعلیمی اداروں، محققین اور طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانا، صنعت و جامعہ روابط کو مضبوط بنانا، روزگار کے مواقع کو فروغ دینا، جدت طرازی کی حوصلہ افزائی اور مستقبل کی مہارتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ دن نمل جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا، ٹیکنالوجی، بینکنگ و فنانس، رئیل اسٹیٹ، میڈیا، تعلیم اور کارپوریٹ سروسز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 73ممتاز قومی و ملٹی نیشنل تنظیموں نے شرکت کی۔