مقامی حکومتوں کے نظام میں مزید اختیارات کی منتقلی ضرورت

مقامی حکومتوں کے نظام میں مزید اختیارات کی منتقلی ضرورت

وفاقی حکومت جائزہ لیکر کارروائی کرے،لوکل کونسلز ایسو سی ایشن پختونخوا کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدراور میئر مردان حمایت اللہ مایار ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ 2001ء کے مقامی حکومتوں کے نظام میں مزید اختیارات کی منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے ترجمان و تحصیل چیئرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ مروت ا ور دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ 28ویں آئینی مقامی حکومتوں کے نظام کیلئے پورا باب شامل ملک کے تمام صوبوں بشمول اسلام آباد میں مضبوط، بااختیار اور فعال بلدیاتی نظام کیلئے آئین پاکستان میں میں بلدیاتی نظام کے خدو خال، انتخابات، میعاد، تسلسل، اختیارات، ذمہ داریاں قانونی طور پر واضح و لازم درج ہو، صوبائی حکومتوں کو بھی اختیارات کی منتقلی پلان کے اغراض و مقاصد بہترین عوامی مفاد میں قبول و منظور اور عملی بنانے کیلئے آگے بڑھنا چاہئے، وفاقی حکومت تمام حالات کا جائزہ لیکر مناسب کارروائی کیلئے اقدامات اٹھائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں