تعلیمی راستے برائے امن کی ریسرچ رپورٹ پرمبنی پالیسی ڈائیلاگ،میڈیا لانچ کی تقریب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک نے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے اشتراک اور یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ادارے برائے ممنوعہ منشیات اور۔۔۔
بین الاقوامی جرائم کے تعاون سے اسلام آباد میں پراجیکٹ تعلیمی راستے برائے امن کی ریسرچ رپورٹ پرمبنی پالیسی ڈائیلاگ اور میڈیا لانچ کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں حکومتی نمائندوں، تعلیمی ماہرین، سول سوسائٹی کے نمائندگان، محققین، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں، نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور قومی میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔