انٹر، انجینئرنگ، میڈیکل، سائنس سبجیکٹ گروپس کے خاتمہ کی تجویز
آئی بی سی سی کا اجلاس،سبجیکٹ بیسڈ راستہ اختیار کرنیکی سفارش، مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے تعلیم سے وابستہ تمام فریقین کے اشتراک سے آئی بی سی سی سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ اور ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کی سطح پر مضامین کے گروپس سے متعلق درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ کی سطح پر انجینئرنگ، میڈیکل اور سائنس جنرل جیسے سبجیکٹ گروپس کے خاتمے کی تجویز دے دی، اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کی، اجلاس میں موجودہ سبجیکٹ گروپ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور طلبہ کی تعلیمی نقل و حرکت اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی کے تناظر میں اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
مشاورت کے دوران فریقین نے انجینئرنگ اور میڈیکل جیسے سبجیکٹ گروپس کے خاتمے کی تجویز دی اور سبجیکٹ بیسڈ راستہ اختیار کرنے کی سفارش کی، جس کے تحت جامعات داخلوں کا فیصلہ طلبہ کے پاس کردہ مخصوص مضامین کی بنیاد پر کریں گی، نہ کہ پہلے سے مقررہ گروپس کی بنیاد پر۔ اسی تناظر میں متعلقہ اداروں کے نمائندگان پر مشتمل ایک قومی مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا، جو آئندہ مشاورتی اجلاس میں تفصیلی سفارشات پیش کرے گا۔ اجلاس میں موجودہ سبجیکٹ گروپ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور طلبہ کی تعلیمی نقل و حرکت اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی کے تناظر میں اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔