سی ڈی اے، 2 روز میں 14.809 ارب کے پلاٹس نیلام
D-12مرکز کا پلاٹ 1.04ارب، ایف ٹین کا پلاٹ 24.60کروڑ میں نیلام
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کے زیراہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا عمل دوسرے دن بھی جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہا۔ نیلامی کے پہلے دو روز میں مجموعی طور پر 14.809ارب روپے کے پلاٹس نیلام کئے گئے۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی چیئرمین آکشن کمیٹی ممبر فنانس طاہر نعیم اور ممبران آکشن کمیٹی کررہے ہیں۔ نیلام عام کے دوسرے روز سیکٹر D-12مرکز کے پلاٹ نمبر 12کو 1.04ارب روپے، سیکٹر F-10/3کا پلاٹ نمبر Aـ284کو 24.60کروڑ میں نیلام کیا گیا۔ دوسرے روز 1.28بلین روپے کے پلاٹس فروخت کئے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کے نیلام عام سے موصول ہونے والی آمدن کو شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی پر خرچ کیا جائیگا۔