پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں مشقیں جاری،آئی جی نے معائنہ کیا

پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں مشقیں جاری،آئی جی نے معائنہ کیا

مشقوں میں شامل پولیس دستوں نے منظم، پرعزم انداز میں مارچ پاسٹ پیش کیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جاری مشقوں کا معائنہ کیا، مشقوں میں شامل پولیس دستوں نے منظم اور پْرعزم انداز میں مارچ پاسٹ پیش کیا۔ آئی جی نے معائنے کے دوران جوانوں کے ڈسپلن، ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ ایسی مشقیں فورس میں نظم و ضبط، جسمانی فٹنس اور ٹیم ورک کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے پولیس افسران کو مزید بہتری کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں، مزید براں، آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی، آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، قانون کی بالادستی، گشت، سرچ آپریشنز اور ٹارگٹ آپریشنز کے ذریعے جرائم کی روک تھام، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضروری احکامات بھی جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں