مری، تین ماہ کیلئے تمام تعمیرات پر پابندی عائد
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ مری کی طرف سے ضلع بھر میں 90 دن کے لیے ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق مری کی ریونیو حدود میں ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تعمیراتی پابندیوں میں گھروں، ہوٹلوں، کمرشل عمارتوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے کام، کان کنی، پتھر توڑنے اور کھدائی، تعمیراتی سامان کی ترسیل شامل ہے۔