جوائنٹ ورک کونسل کا اجلاس ،ملازمین کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

جوائنٹ ورک کونسل کا اجلاس ،ملازمین کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

کسی بھی شعبے کی آؤٹ سورسنگ نہیں کی جا رہی ،فیصلہ مشاورت سے ہوگا ،سی ڈی اے انتظامیہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی صنعتی تعلقات ایکٹ 2012 کے تحت جوائنٹ ورک کونسل کا اجلاس سی ڈی اے میں ہوا۔ اجلاس میں ملازمین کو درپیش مسائل پر ایجنڈے کے مطابق تفصیلی بحث کی گئی، جس پر سی ڈی اے انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ان مسائل میں ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ، اپ گریڈیشن، الائونسز میں اضافہ، نئے الائونسز کی منظوری، سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کے لیے خطرہ الائونس، فیلڈ دفاتر کی تعمیر، ہاؤس بلڈنگ، موٹر کار اور موٹر سائیکل پالیسی پر نظرِ ثانی، لائن آف پروموشن، تمام زیر التوا سمریوں کی منظوری اور قبرستانوں کے لیے میت بسوں کی منظوری شامل ہے ۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ کسی بھی شعبے کی آؤٹ سورسنگ نہیں کی جا رہی اور اگر مستقبل میں ایسی کوئی تجویز زیرِ غور آئی تو ملازمین کی نمائندہ یونین کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں