مری ،عوامی شکایات ،معلومات کیلئے ڈی پی او ڈائریکٹ کا آغاز
مری(نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے عوامی شکایات اور معلومات کے لیے ڈی پی او ڈائریکٹ کا آغاز کر دیا۔
شہری اور سیاح جرائم، ٹریفک مسائل اور سکیورٹی خدشات کی اطلاع ڈی پی او ڈائریکٹ پر دے سکتے ہیں، مری میں خفیہ اور فوری پولیس کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا ڈی پی او ڈائریکٹ کے لیے واٹس ایپ نمبر 03111177553 فعال ہو گیا ہے ۔