فیڈرل بورڈ :انٹرمیڈ یٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

 فیڈرل بورڈ :انٹرمیڈ یٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

مجموعی نتیجہ 80.67فیصد ، رزلٹ بورڈکی ویب سائٹ پر جاری کرد ئیے گئے

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اور ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 80.67فیصد رہا۔چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔ایچ ایس ایس سی پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ 80.67فیصد جبکہ پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 69.70 فیصد رہا۔ ایچ ایس ایس سی پارٹ اول میں ریگولر امیدواروں کا نتیجہ 82.02 فیصد ، پارٹ دوم میں ریگولر امیدواروں کا نتیجہ 71.76 فیصد رہا۔پارٹ اول میں پرائیویٹ امیدواروں کا نتیجہ 37.86 فیصد رہا جبکہ پارٹ دوم میں پرائیویٹ امیدواروں کا نتیجہ 68.92 فیصد رہا۔ نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی امیدوار اپنا رول نمبر 5050 پر ایس ایم ایس کر کے نتیجہ موبائل فون پر حاصل کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں