متاثرین اسلام آباد الائنس کے وفد کی نیئر بخاری سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد کے سیکٹرز ایف-13، ای-13 اور ڈی-13 کے متاثرین کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے اتحاد متاثرین اسلام آباد الائنس کے وفد نے پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئر بخاری سے ملاقات کی۔
ہوا۔وفد نے پی پی پی رہنما کو آگاہ کیا کہ سی ڈی اے سال 2026 میں مذکورہ سیکٹرز کے مکانات کے ایوارڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، لیکن یہ عمل 2008 کے فرسودہ گوگل سپارکو سروے کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے ، جو نہ صرف جدید دور سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ موجودہ آبادی اور زمینی حقائق سے بھی میل نہیں کھاتا۔ نیئر بخاری نے متاثرین کے مؤقف کی واضح اور دو ٹوک الفاظ میں تائید کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پی پی پی ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرے گی۔