خواتین کو ہنگامی حالات میں فوری مدد ،اٹک میں 20پینک بٹن نصب

خواتین کو ہنگامی حالات میں فوری مدد ،اٹک میں 20پینک بٹن نصب

اٹک (اے پی پی) وزیراعلی پنجاب کے ویژن اور آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک میں پینک بٹن نصب کر دیئے گئے ہیں۔

 جن کا مقصد شہریوں بالخصوص خواتین کو ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرنا ہے ،ضلع اٹک میں مجموعی طور پر 20 پینک بٹن نصب کیے گئے ہیں، جن میں سے 10 پینک بٹن تحصیل اٹک جبکہ 10 پینک بٹن تحصیل حسن ابدال میں نصب کیے گئے ہیں ۔ ڈی پی او سردار موارہن نے کہا کہ پینک بٹن کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال، بالخصوص خواتین کو درپیش مشکلات کی صورت میں، پولیس فوری طور پر متحرک ہو سکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں