آزاد کشمیر میں افراتفری بھارتی ایجنڈے کو تقویت دینا ہے ،فاروق حیدر
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )سابق وزیراعظم و پارلیمانی لیڈ ر مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں انتشار، افراتفری اور لاقانونیت کو فروغ دینا دراصل ہندوستان کے ایجنڈے کو تقویت دینا ہے۔
پاکستان کے مفاد پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کمشنر اوورسیز و اُمیدوار اسمبلی زبیر اقبال کیانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔