گرین ٹریکٹر ز پروگرام کا تیسرا مرحلہ ،10ہزار کاشتکار مستفید ہونگے

گرین ٹریکٹر ز پروگرام کا تیسرا مرحلہ ،10ہزار کاشتکار مستفید ہونگے

درخواست دہندہ کے لیے کم از کم 5ایکڑ رقبہ شرط رکھی گئی ہے ،صوبائی وزیر زراعت کی گفتگو

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبہ میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے متعدد پروگرامز پر عملدرآمد جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی نے گرین ٹریکٹرز پروگرام کے آن لائن اپلائی کے لیے پورٹل کا افتتاح اور کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لیے ہر درخواست دہندہ کے لیے کم از کم 5 ایکڑ رقبہ شرط رکھی گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے میں صوبے کے کاشتکاروں کو 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں