مری ، 3فوڈ پوائنٹس بند ، ناقص دہی ،چائنیز سالٹ ،اچار تلف
وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی سلمی ٰ بٹ نے فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ مال روڈ پر کارروائیاں کیں
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ سیاحوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے ہمراہ مری پہنچ گئیں۔ 3فوڈ پوائنٹس کو انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر فوری طور پر بند کردیا ، 110 کلو ناقص دہی، ایک من چائنیز سالٹ اور 4 من اچار کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ کارروائیاں فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مری مال روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کیخلاف کی گئیں۔ سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا سیاحوں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، سیاح کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کرسکتے ہیں،عوام الناس کو مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔ملاوٹ کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔