اسلام آباد ،3اشتہاریوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،3اشتہاریوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث تین اشتہا ریو ں سمیت 13 جر ائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں کوہسار ، سمبل ، سہالہ ، مارگلہ ، رمنا ، شالیمار ، شمس کالونی ، بھارکہواور تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2,510 گرام چرس ،بھاری مقدار میں آئس، چار عددمختلف بو ر کے پستول اور تین عدد رائفلیں معہ ایمونیشن برآمد کرلیں، ایس ایس پی آپریشنزنے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں