اسلام آباد : 29ہزار پولن الرجی والے درخت ہٹا دئیے گئے
ہر اکھاڑے گئے درخت کے بدلے 3نئے مقامی درخت لگائے جائیں گے ، اعلامیہصاف کی گئی جگہوں پر پہلے ہی 40,000مقامی اور ماحول دوست درخت لگ گئے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسلام آباد میں موسمی پولن الرجی مسئلے کے حل کیلئے کی جامع مہم کا آغاز کیا ہے ۔ مہم کا بنیادی مقصد الرجینک پیپر ملبری درختوں کا منظم انتظام کرنا ہے اور یہ براہِ راست وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کی گئی، جنہوں نے پولن کے مسئلے کو ترجیحی ایجنڈے میں شامل کیا تھا، سی ڈی اے کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ الرجی کے درختوں کے خاتمے کے تفصیلی منصوبے پر عمل درآمد کرے اور باقاعدہ پیشرفت کی رپورٹس فراہم کرے ۔ وفاقی دارالحکومت میں 29,115 پیپر ملبرری کے الرجینک درخت ہٹا دیئے گئے ، کٹائی کا عمل سیکٹرز اور سبز علاقوں میں انجام دیا گیا، F-9 پارک میں 12,800، شکر پڑیاں میں 8,700 جبکہ شہری سیکٹرز میں G-10، G-11، F-10، F-11، D-12 اور سری نگر ہائی وے کے اطراف سے 2,965 درخت ہٹائے گئے ، مزید برآں سیکٹر G-8 میں 1,405، G-9 میں 839، F-8 میں 490، H-8 میں 1,142 اور H-9 میں 534 درخت ہٹائے گئے ،ہر اکھاڑے گئے الرجینک درخت کے بدلے 3 نئے ماحول دوست اور مقامی درخت لگائے جائیں، اس پالیسی کے تحت، پیپر ملبرری کے لیے صاف کی گئی جگہوں پر پہلے ہی 40,000 مقامی اور ماحول دوست بڑے درخت لگائے جا چکے ہیں، جن میں پھلدار اور صنوبر کی مختلف اقسام شامل ہیں تاکہ ایک صحت مند ماحولیاتی نظام قائم ہو، اس مہم میں عوامی و نجی شراکت داری کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔