فیڈرل اردو یونیورسٹی میں اسلام آباد پولیس کے تعاون سے منشیات آگہی سیشن

 فیڈرل اردو یونیورسٹی میں اسلام آباد پولیس کے تعاون سے منشیات آگہی سیشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل اردو یونیورسٹی میں اسلام آباد پولیس کے تعاون سے انسداد منشیات کے حوالے سے آگہی سیشن ہوا۔ پولیس افسران نے منشیات کی مختلف اقسام اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

 سیشن سے پولیس کے قانونی مشیر زین قریشی، افسران ذیشان علی اور انضمام نے خطاب کیا۔لیگل ایڈوائزر زین قریشی کا کہنا تھا کہ ایک ایف آئی آر نہ صرف منشیات کے عادی شخص بلکہ اس کے پورے خاندان کیلئے بھی ذہنی اذیت کا باعث بن سکتی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے لوگوں کو باور کرایا جائے کہ منشیات کا نہ صرف صحت پر برا اثر پڑتا ہے بلکہ اس کے سماجی اور معاشرتی مضمرات بھی ہیں۔ سی ایس پی انضمام نے سلائیڈز کے ذریعے مختلف ملکوں میں منشیات کے عادی لوگوں کی شرح بتلائی 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں