امیر مقام کا جامعہ پشاور میں اساتذہ کے احتجاج پر اظہار تشویش
پی ٹی آئی کی حکومت نے پختونخوا کومسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، وفاقی وزیر کا بیان
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جامعہ پشاور کے اساتذہ کے تنخواہوں کے لیے جاری احتجاج پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا صوبے کی سب سے بڑی جامعہ کے اساتذہ تنخواہوں کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کراچی کے دوروں میں مصروف ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکومت نے صوبے کومسائل کے انبار کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔