امیر مقام کا پمز کا دورہ، خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امیر مقام نے پمز کا دورہ کیا، خودکش دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔
زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات اور حوصلہ افزائی کی، وفاقی وزیر نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔