مری ،ہوٹلوں کو فائرسیفٹی انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت
مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی قیادت میں ضلعی فائر سیفٹی انسپکشن ٹیم نے مال روڈ پر واقع مختلف ہوٹلز میں فائر سیفٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید نے فائر سیفٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے واضح کیا کہ فائر سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔