دینی تعلیم کیلئے ماریشس طلبا کو ویزے جار ی کیے جائیں، راغب حسین نعیمی

 دینی تعلیم کیلئے ماریشس  طلبا کو ویزے  جار ی کیے جائیں، راغب حسین نعیمی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ماریشس میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔

پاکستان میں ماریشس  کی تجارت میں اضافہ ہونا چاہے ۔دینی تعلیم کے لییماریشس  طلبا کو ترجیحی بنیاد پر ویزے جار ی کیے جائیں۔ ماریشس  کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کئی بنیادوں پر قائم ہیں۔پاکستان کے ساتھ ماریشس  کی تجارت کے آئٹم میں اضافہ کیا جائے ۔پاکستان سے کئی اشیا کی منڈی ماریشس  میں قائم کی جاسکتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ماریشس  میں پاکستانی ہائی کمشنر سید زاہدرضا کی دعوت پر ہائی کمیشن کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں