اسلامی تعلیمات سے اخلاقیات کا درس ملتا ہے، راغب نعیمی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے۔۔۔
اخلاقیات کا درس ملتا ہے۔ دینی تعلیم بقدر ضرورت حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے۔ دینی تعلیم انسان کی اخلاقی، معاشرتی اور معاشی ضروریات پورا کرتی ہے۔ طلبہ اکیڈمی موراشیس کی دینی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طہٰ اکیڈمی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد و دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔