ایف بی آر کا کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں ٹیکس آگاہی سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات پرٹیکس پیئر سروسز ونگ نے ممبر تہمینہ عامر کی نگرانی میں کیپیٹل پولیس کالج، پولیس لائنز H-11 میں ٹیکس آگاہی آؤٹ ریچ سیمینار منعقد کیا۔
سیمینار کا مقصد ٹیکس سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا، ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا، کمپلائنس کو بہتر بنانا اور پاکستان کیمحصولات کے نظام میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو تقویت دینا تھا۔ سیکرٹری ٹیکس پیئرز ایجوکیشن اینڈ فسیلیٹیشن مطیع الرحمٰن ، سیکنڈ سیکرٹری فسیلیٹیشن عبدالرحمٰن شیخ اور ونگ کے دیگر آفیشلز شامل تھے ۔ کیپیٹل پولیس کالج کی نمائندگی ایس ایس پی لائاینڈ آرڈر/ٹریننگز شمس الحق درانی، اور پولیس سروس کے دیگر افسران نے کی۔