ستھرا پنجاب پروگرام ،مری میں صفائی اہلکاروں میں راشن کارڈ تقسیم

ستھرا پنجاب پروگرام ،مری میں  صفائی اہلکاروں میں راشن کارڈ تقسیم

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مری میں خدمات سرانجام دینے والے صفائی اہلکاروں میں راشن کارڈ تقسیم کیے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے مثبت اثرات واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں اور پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے تاہم صفائی عملہ اس مہم میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں