ریلوے کلاس فور ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں،پنشن ادا کرنیکا مطالبہ
پنشنرز و بیوگان کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ،رہنمائوں کا اجلاس سے خطاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے کلاس فور ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں، سپیشل عید ٹرینیں بھی چلائی جائیں، بنولہ فنڈ کی رقم بیوگان کو فوری ادا کی جائے اور پنشنرز و بیوگان کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ریلوے ورکر یونین کے مرکزی قائدین جنید اعوان، مبارک حسین، چوہدری ممتاز، شبیر صدیقی، شرافت علی، ذوالفقار علی اور شوکت چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریلوے ایک ٹیکنیکل ادارہ ہے اور اسے مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے ٹیکنیکل مہارت ضروری ہے ۔ مختلف سٹیشنوں پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو ٹریول الاؤنس نہیں دیا جا رہا اور انہیں اضافی اخراجات بھی اپنی جیب سے برداشت کرنا پڑتے ہیں، جو سراسر زیادتی ہے ۔