گوجرخان،پولیس خدمت مرکز کو جلد ہی نئی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ
گوجرخان(آن لائن)پولیس خدمت مرکز کو جلد ہی نئی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر اور سروس روڈز کی توسیع کے منصوبے کے باعث موجودہ مقام سے مرکز کی منتقلی ناگزیر ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس خدمت مرکز کو نادرہ کی پرانی بلڈنگ منتقل کیا جا رہا ہے پولیس خدمت مرکز کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے آغاز میں خدمت مرکز اپنی تمام تر خدمات نئی جگہ سے فراہم کرنا شروع کر دے گا۔