زرعی مسائل سے نمٹنے کے لیے عملی تحقیق ضروری ،ڈاکٹر قمر الزمان
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں یونیورسٹی کے سینٹر فار پریسیژن ایگریکلچر کے زیرِ اہتمام کلائمیٹ سمارٹ آبپاشی اور پریسیژن ایگریکلچر کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار ہوا۔۔۔
جس میں محققین، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں زرعی شعبے میں پانی کے پائیدار نظام کے لیے جدید اور اختراعی طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو درپیش زرعی مسائل خصوصاً پانی کی کمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی تحقیق نہایت ضروری ہے ۔