پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی میں مزدور یونینز کی ریلی
ریلی کا آغاز ایم سی آر بلڈنگ سے ہوا،لیاقت باغ چوک سے مارچ ،نعرے بازی
راولپنڈی (خبر نگار)پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی میں مزدور یونینز نے ریلی نکالی ہے ۔ شرکاء کے پاک فوج زندہ باد کے پرجوش نعرے ۔ مقررین نے کہا کہ خطے کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں دشمن نے اگر کوئی بھی حماقت کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب کیلئے تیار رہے ، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ریلی کا آغاز ایم سی آر بلڈنگ سے ہوا جو لیاقت باغ چوک سے واپس اسی مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت پادری شاہد رضا، راجہ ہارون، پرویز چیدا، جانسن اقبال و دیگر رہنماؤں نے کی۔