ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی،پارکوں کی خوبصورتی بڑھانے کے اقدامات جاری

 ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی،پارکوں کی  خوبصورتی بڑھانے کے اقدامات جاری

راولپنڈی (اے پی پی) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کے پارکوں کی خوبصورتی بڑھانے کے اقدامات جاری ہیں جس کے تحت علامہ اقبال پارک کو رنگ برنگے پھولوں اور پودوں سے سجا دیا گیا ہے۔

 ایم ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر کے تمام پارکوں کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ادارہ دن رات کام کر رہا ہے اور شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ گرین بیلٹس اور پارکوں کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں