زرعی ترقیاتی بینک کا پٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں 25فیصد کمی کی ہدایت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اپنے ملازمین کو پٹرول، ڈیزل کے استعمال میں 25 فیصد کمی کی ہدایت جاری کر دی گی ہیں۔
تمام کنٹرولنگ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق پٹرول و ڈیزل کے استعمال میں بچت کو یقینی بنائیں اور ملک کی موجودہ صورتحال میں معاونت کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ ملازمین خصوصاً فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پیٹرول و ڈیزل کی بچت والے راستے استعمال کریں اور انفرادی دوروں کے بجائے مشترکہ سفری نظام (ٹرپ پولنگ) کو فروغ دیں۔