اسلام آباد :ڈکیت گینگ گرفتار ، چھینے گئے 7موٹر سائیکل برآمد
گینگ کا سرغنہ افغان نکلا ،10سے زائد مقدمات میں سامان کی برآمدگی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آبادپولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ارکان کو لیڈر سمیت گرفتار کر کے لاکھوں روپے کے چھینے گئے 7 موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون برآمد کرلیا۔ ملزمان سے تھانہ ہمک اور تھانہ انڈسٹریل ایریا کے 10 سے زائد مقدمات میں مال مسروقہ کی برآمدگی بھی کی گئی ہے ۔ڈکیت گینگ کا لیڈر علی اصغر افغانستان کا شہری ہے جبکہ دیگر ممبران میں حیدر علی اور حسین شامل ہیں۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔