وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پر اظہار افسوس

 وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی رانا  ابرار خالد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا ابرار خالد مرحوم باوقار اور ذمہ دار صحافی تھے۔

 جنہوں نے پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں