بھارت میں کرپشن کیلئے مودی ،گوتم اڈانی گٹھ جوڑ بے نقاب

 بھارت میں کرپشن کیلئے مودی ،گوتم اڈانی گٹھ جوڑ بے نقاب

گریٹ نکوبار جزیرہ پر ترقیاتی منصوبے محض لوٹ مار کیلئے بنا ئے گئے ،راہول گاندھی

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) بھارت میں حکومتی شفافیت اور معاشی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کرپشن کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور کاروباری شخصیت گوتم اڈانی کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ گریٹ نکوبار جزیرہ پر جاری ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کے بجائے مخصوص کاروباری مفادات اور لوٹ مارکیلئے بنا ئے گئے ہیں ، تقریباً 160 مربع کلومیٹر جنگلات کی کٹائی نہ صرف ماحولیاتی تباہی بلکہ اس میں موجود قیمتی وسائل کی مبینہ غیر شفاف تقسیم بھی جاری ہے ۔انہوںنے اس منصوبے کو بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی لوٹ مار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی وسائل کو چند بااثر افراد تک محدود کر رہی ہے ۔بھارتی جریدے سکرول ڈاٹ اِن کی رپورٹ میں بھی تقریباً 81 ہزار کروڑ روپے کے نکوبار پراجیکٹ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں جس میں نیا ٹاؤن، پاور پلانٹ اور دیگر بڑے منصوبے شامل ہیں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں