واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی راولپنڈی میں احتجاجی ریلی

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی راولپنڈی میں احتجاجی ریلی

شرکا نے شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پر مبنی بینر، کتبے،سرخ جھنڈے اٹھا رکھے تھے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ کی قیادت میں آئیسکو کمپلیکس مریڑ حسن سے مری روڈ پر ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پر مبنی بینر، کتبے اور سرخ جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور وہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی و بیروزگاری، اشیائے صرف کی نایابی، نجکاری، کم تنخواہوں اور واپڈا ملازمین و محنت کش طبقے کو درپیش دیگر مشکلات کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ اختتام پر آئیسکو کمپلیکس کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے بجلی کمپنیوں اور دیگر عوامی مفاد کے حامل قومی اداروں کی مجوزہ نجکاری اور حکومت کی مزدور کش پالیسیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر تنخواہ دار ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، قمر فاروق کلیامی نے خبردار کیا کہ وہ سٹی اور کینٹ سرکل کے ساتھ آئے روز روا رکھی جانے والی زیادتیوں کے خلاف عنقریب ایک بڑی احتجاجی کال دیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں