مزدوروں کے تحفظ کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر، سلیم شیخ

مزدوروں کے تحفظ کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر، سلیم شیخ

موسمیاتی تبدیلی اب صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہا، یہ ایک ایسا لیبر بحران ہے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان سلیم شیخ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہا، یہ ایک ایسا لیبر بحران ہے جو ہمارے سامنے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کا محنت کش طبقہ اس بحران کے فرنٹ لائن پر ہے ۔ مزدوروں کے تحفظ کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہے ،پاکستان کی لیبر فورس 5کروڑ 70لاکھ سے زائد ہے جبکہ 43فیصد افراد زرعی شعبے سے وابستہ ہیں جو موسم کی تبدیلیوں، خشک سالی اور سیلاب سے براہِ راست متاثر ہوتے ہیں۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، حالانکہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اس کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ دو دہائیوں میں شدید موسمی واقعات، خصوصاً ہیٹ ویوز، سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے غیر رسمی اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں