مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی میں عشرہ فتح منانے کا اعلان
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’متحد قوم، فاتح پاکستان‘‘ کے۔۔۔
عنوان سے اجلاس ہوا، جس میں راولپنڈی بھر میں ’’عشرۂ فتح‘‘ منانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر شمالی زون احسان اللہ منصور، صدر راولپنڈی شہباز راجپوت اور جنرل سیکرٹری راولپنڈی مبین صدیقی نے کی، جبکہ دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مئی سے 10مئی تک راولپنڈی میں عشرۂ فتح بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔