اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما گلگت پہنچ گئے، شاندار استقبال
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ۔۔۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ کی سکردو بلتستان کے دورہ جات کے بعد گلگت آمد پر کارکنان نے پرتپاک اور تاریخی استقبال کیا۔ شہر بھر میں گاڑیوں کے طویل قافلے اور پُرجوش نعروں نے اس موقع کو ایک یادگار اجتماع میں تبدیل کر دیا۔