یوم مزدور کے موقع پر مری ،ایبٹ آباد ،مردان میں ریلیاں
مقررین نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ ،مسائل کے حل پر زور
مری، ایبٹ آباد، مردان (نمائندگان دنیا) دنیا بھر کی طرح مری میں بھی یومِ مزدور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، یکم مئی کا دن محنت کش طبقے کی عظمت، ان کی جدوجہد اور حقوق کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے مری کے مختلف علاقوں میں تقریبات، ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جن میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور بہتر حالاتِ کار کی ضرورت پر زور دیا گیا ،ادھر ایبٹ آباد عالمی یوم یومِ مزدور یکم مئی بھرپور انداز سے منایا گیا، شہر بھر میں مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور اجتماعات، محنت کشوں نے اپنے حقوق کے حق میں آواز بلند کی۔مقررین نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا،ادھر مردان میں بھی یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر بانڈڈ لیبر فیڈریشن فرنٹ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مردان پریس کلب میں ایک ہوئی ،جس میں مزدوروں، خواتین اور تنظیم کے زیرِ سرپرستی سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران بچوں نے خوبصورت انداز میں نظمیں اور ملی ترانے پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی رکنِ صوبائی اسمبلی طارق محمود آریانی تھے ۔مقررین نے مزدوروں کی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مسائل کے حل پر زور دیا ۔