ستھرا پنجاب اتھارٹی کے زیر اہتمام مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے واکس
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یکم مئی عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ستھرا پنجاب اتھارٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں مزدوروں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بھرپور واکس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
سینیٹری ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے کیک کاٹا گیا، مٹھائی تقسیم کی گئی اور انہیں پھول پیش کیے گئے۔ شرکاء نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، ان کی خدمات کے اعتراف اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔