بیوہ خواتین کی تربیتی ورکشاپ شروع کل سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی

بیوہ خواتین کی تربیتی ورکشاپ شروع  کل سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کے زیرانتظام بیوہ خواتین اور سفید پوش بچیوں کو اپنے۔۔۔

 باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ فورم کے چیئرمین رانا عبدالباقی نے بتایا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے بہترین استعمال کے ذریعے ان خواتین کو باعزت روزگار کے قابل بنانا چاہتے ہیں جو لوگوں کے گھروں میں محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتی ہیں، تربیت مکمل کرنے والی ان خواتین کو کل 3مئی 2026کو اعلیٰ کوالٹی کی سلائی مشینیں بھی مفت دی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں