اسلام آباد، 74اشتہاریوں سمیت 103جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 74اشتہاریوں سمیت 103جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج،تفتیش جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 48گھنٹوں میں سنگین جرائم میں ملوث 74مجرمان اشتہاریوں سمیت 103جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلہ میں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 29ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3کلو گرام چرس، تین کلو گرام ہیروئن، 1,450گرام سے زائد آئس، 15بوتل شراب، مختلف بور کے 9عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں