ایف بی آر کے زیر اہتمام ریڈیو پاکستان میں ٹیکس آگاہی سیمینار
ادارہ بدعنوانی کے خاتمہ ، ٹیکس نظام میں شفافیت کیلئے پْرعزم ، مطیع الرحمن
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) ایف بی آر کا ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹر زمیں ٹیکس آگاہی اور آؤٹ ریچ سیمینار ہوا جو چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات، ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ونگ تہمینہ عامر کی زیر نگرانی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس پیئرز سروسز نے منعقد کیا ۔ایف بی آر کے وفد میں سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فیسیلیٹیشن) محمد مطیع الرحمان ممتاز اور سیکنڈ سیکرٹری (ٹیکس فیسیلیٹیشن) عبد الرحمن شیخ کے علاوہ ٹیکس پیئرز سروسز ونگ کا دیگر عملہ شامل تھا۔اس سیشن میں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ، فنانس ڈائریکٹر محمد انعام الحق، ہیڈکوارٹرز کے افسران و عملہ اور دیگر سٹیشنوں کے نمائندگان شامل تھے جنہوں نے ورچوئل لنک کے ذریعے شرکت کی۔ محمد مطیع الرحمان نے ایف بی آر کے دائرہ کار، ساخت اور اہم ذمہ داریوں کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ ایف بی آر بدعنوانی کے خاتمے اور ٹیکس نظام میں شفافیت کے قیام کے لیے پْرعزم ہے ۔ اختتام پر سوینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔