پاکستان ریلوے کا 10 مئی کو یومِ معرکہ حق منا نے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا 10 مئی کو  یومِ معرکہ حق منا نے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریلوے 10مئی کو یومِ معرکۂ حق بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا۔

 اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں قومی قیادت اور افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ان تقریبات میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مدبرانہ قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کے ساتوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریبات منعقد ہوں گی، جن کی نگرانی متعلقہ ڈویژنل سربراہان کریں گے ۔ راولپنڈی میں مرکزی تقریب 10 مئی کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگی جس سے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی خصوصی خطاب کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں