اسلام آباد ،منشیات فروشی میں ملوث 20ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 590گرام چرس، 3687گرام ہیروئن، 1653 گرام آئس،91 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اشتہاریوںکیخلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران دو مجرموں کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی گئی ہے ۔