راولپنڈی 9:ملزم گرفتار،12 گاڑیاں،ساڑھے 3کلو چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار ) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر 5 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔۔۔
جبکہ 2 رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کر کے 12گاڑیاں برآمد کر لیں۔ ادھر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ساڑھے تین کلو چرس برآمد کی گئی ۔