اوگرا کی ایس ایس جی سی ایل کی ریونیو ضروریات کی درخواست پر عوامی سماعت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اوگرا نے مالی سال 2026-27 کیلئے ایس ایس جی سی ایل کی ریونیو ضروریات کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔
درخواست گزار نے اپنی نظرِثانی شدہ درخواست میں مقامی قدرتی گیس کے کاروبار کے لیے مجموعی اوسط مقررہ قیمت 6825.30 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی ہے جس میں جی ڈی ایس واجبات پر سود (1721.47 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو) اور مالی سال 2024-25 تک گزشتہ سالوں کے شارٹ فال (2920.46 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو) شامل ہیں۔ درخواست گزار نے مالی سال 2026-27 کے لیے آر ایل این جی سپلائی لاگت کے حوالے سے 199.03 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بھی تجویز کیے ۔حتمی فیصلہ اتھارٹی مناسب وقت پرکریگی۔