پیر معین الحق گیلانی کی والدہ، مہرفرید الحق گیلانی کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پیر سید معین الحق شاہ گیلانی اور پیر سید قطب الحق شاہ گیلانی سجادہ نشینان گولڑہ شریف کی والدہ اور پیر سید معین الحق شاہ گیلانی کے بڑے صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق مہر گیلانی کا چہلم گولڑہ شریف میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔۔۔
جس میں تمام درگاہوں کے سجادہ نشین حضرات ،علمائے کرام اور اندرون و بیرون ملک سے مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علما کرام نے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کی علمی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی محفل نعت اور محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ، اختتام پر تمام مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔